پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ جب کہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں۔ مسئلے کا حل پاکستان کی اوورسیز کمیونٹی کی سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس عمل کے لیے مستحکم حکومت وقت کی ضرورت ہے۔رؤف حسن نے بتایا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔
وفاق و پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم، کے پی میں جماعت اسلامی کیساتھ حکومت بنائیں گے: رؤف حسن
Feb 13, 2024 | 17:59