پی ٹی آئی کےساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا:امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کےساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔پروفیسرمحمد ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی جس کیساتھ بھی حکومت بناناچاہےان کواختیارہے.جماعت اسلامی کانام استعمال کرنےکااخلاقاً کوئی جوازنہیں بنتا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا تھا  کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ جب کہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مابین حکومت سازی کے لیے رابطے ہوئے ہیں ،نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے،تاحال کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں.عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو خوش آمدید کہیں گے .عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ضرورت پڑی تو جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں مزید دو نشستیں ہارنے کے بعد آئندہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی 3نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن