کال کیلئے اب موبائل فون کی ضرورت نہیں؟ ایلون مسک کا بڑا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ چند مہینوں میں اپنا فون نمبر بند کر دوں گا اور صرف ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے ایکس کا استعمال کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ چند مہینوں میں اپنا فون نمبر بند کر دوں گا اور صرف ٹیکسٹ، آڈیو اور ویڈیو کالز کے لیے ایکس کا استعمال کروں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر ایلون مسک اس منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہیں تو کچھ صارفین جو 8 ڈالر ماہانہ ایکس پریمیم سبسکرپشن فیس ادا کرتے ہیں وہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اگرچہ پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین آڈیو اور ویڈیو کالز وصول کرسکتے ہیں لیکن صرف پریمیم سبسکرائبر کالز کرنے کے قابل ہیں.اس سلسلے میں ایکس ہیلپ سینٹر کا کہنا ہے کہ بطور ڈیفالٹ آپ ان اکاؤنٹس سے کالز وصول کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جن کی آپ پیروی کرتے ہیں یا آپ کی کنٹیکٹ بک میں موجود ہیں۔

دوسرے صارف کو کال کرنے کے قابل ہونے کے لیے انہوں نے کم از کم ایک بار پہلے آپ کو براہ راست پیغام بھیجا ہوگا۔ یاد رہے کہ ارب پتی ایلون مسک کے ایکس پر 171.9 ملین فالورز ہیں۔او جی نے کہا کہ ایس ایم ایس کنفرمیشن کوڈز، جو زیادہ تر دو عنصر کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اب بھی آن لائن زندگی کا ایک بڑا حصہ ہیں اور وہ واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے استعمال کیے جاتے ہیں۔

’ایکس کو آڈیو اور ویڈیو کال کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن میرے خیال میں ایس ایم ایس (میسجز) اب بھی رابطے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔’

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ 2024 میں پیئر ٹو پیئر پیمنٹس شروع کی جائیں گی۔ ادائیگیوں میں اس اقدام کا مطلب ہے کہ ایکس کا مقابلہ پے پال، وینمو، زیلے اور ایپل پے سمیت تمام آن لائن ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن