امریکی ایڈمرل مائیکل مولن نے کہا ہے پاکستان دنیا بھرکے دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ ہے۔پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا نہایت ضروری ہے ۔

واشنگٹن میں فارن پریس سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیکل مولن نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی خاتمے کے بغیر افغانستان میں کامیابی ممکن نہیں ۔مائیک مولن نے کہا کہ خطے میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے افغان نیشنل ملٹری اکیڈمی میں مزید چھ سو کیڈٹس کو تربیت دی گئی ہے۔ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ امریکا کی نیشنل سکیورٹی اسٹریٹیجی کی توجہ افغانستان اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے۔

ای پیپر دی نیشن