سید منورحسن نے الزام عائد کیا ہے کہ میاں نواز شریف پیپلزپارٹی کی کرپشن میں برابر کے شریک ہیں، ایسا نہ ہوتا تو وہ لطیف کھوسہ جیسے بدعنوان شخص کی بحیثیت گورنرتقرری کا خیرمقدم نہ کرتے۔

منصورہ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ لطیف کھوسہ ایک بدعنوان شخص ہیں، مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے ان کی حمایت میں دیا جانے والے بیان لیگی قیادت کی پیپلزپارٹی کے ساتھ لوٹ مارمیں شراکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولرطبقات ملک کی نظریاتی اساس کو کھوکھلا کرنے کیلئے سرگرم ہیں لیکن جماعت اسلامی ان کے ایجنڈے کو مکمل نہیں ہونے دے گی۔ سید منورحسن کا کہنا تھا کہ مقتول گورنرسلمان تاثیر نے جس وقت توہین رسالت قانون کو کالا قانون کہا اس وقت نام نہاد روشن خیال طبقے کی جانب سے مظاہرہ کیوں نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن