وقت نیوزنے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی دوسواٹھانوے ارکان پارلیمنٹ اوراسمبلی کی لسٹ حاصل کرلی

ہائیرایجوکیشن کمیشن نے اس فہرست میں شامل دوسو اٹھانوے ارکان اسمبلی و سینٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنی میٹرک اورایف اے کی اسناد کی فوٹو کاپیاں جمع کرائیں تاکہ ان کی تصدیق کی جاسکے، اس لسٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ قاف کے سینیئررہنما چوہدری پرویزالہی، وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار شامل ہیں۔ وفاقی وزیرقانون بابراعوان، وفاقی وزیرامورکمشیر میاں منظوروٹو، وفاقی وزیراقلیتی امور شہبازبھٹی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف وسیم سجاد، عاصمہ ارباب عالمگیر، جاوید ہاشمی، فیصل صالح حیات اورسردارمہتاب عباسی سمیت متعدد اہم ارکان سے بھی اسناد طلب کی گئی ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس لسٹ میں ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے ایک سو بہترسے سابق رکن اسمبلی اورسابق صدر پاکستان سردارفاروق احمد خان لغاری مرحوم کا نام بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن