اقتصادی رابطہ کمیٹی نے واپڈا کو دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرکے لئے نجی شعبے سے بیس ارب روپے کا قرضہ لینے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ واپڈا بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پہلے ہی سولہ ارب روپے کا قرضہ حاصل کرچکا ہے۔ واپڈا حکام کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ ڈیم کی تعمیرسے ساڑھے چار ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اوراس میں باسٹھ لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ اجلاس میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے سلسلے میں بھی پریزینٹیشن دی گئی، وزیر خزانہ نے دونوں اداروں میں اصلاحات کے لئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں سب کمیٹی بنا دی جواپنی سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں ملک میں تیل کے ذخائر اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن