مانسہرہ میں جے یو آئی کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران کان کھول کر سن لیں کہ انہوں نے ویٹی کن سٹی کے پوپ کے سامنے قانون توہین رسالت میں ترمیم کا وعدہ کیا تو وہ خانہ کعبہ اورروضہ رسول کے سامنے قسم کھا کرآئے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سلمان تاثیر کے قتل اوراس کے بعد کسی عالم کی طرف سے جنازہ نہ پڑھانے سے سبق سیکھیں۔ میاں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے ضمنی الیکشن میں خلافت راشدہ کے نظام کی بات کرنے والے بتائیں کہ وہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرخاموش کیوں ہیں۔