وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دشمن عناصرمذہب کا استعمال کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،جسے ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

Jan 13, 2011 | 23:31

سفیر یاؤ جنگ
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ توہین رسالت قانون میں کسی صورت تبدیلی نہیں ہو سکتی، پوری قوم ختم نبوت پر ایمان رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلئے دشمن مذہب کا استعمال کر رہے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ رحمان ملک نے کہا کہ کسی فورم پراسلام مخالف پروپیگنڈا پرداشت نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ اور مستحکم جمہوریت ہی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کرتی ہے ، عدلیہ سے تعاون جاری رہے گا۔
مزیدخبریں