سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آٹھ جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرسترہ ارب انیس کروڑچوہترلاکھ ڈالرز سے کم ہوکرسترہ ارب نو کروڑ نولاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران نو کروڑ نو لاکھ ڈالرزاور کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزروز میں ایک کروڑچونسٹھ لاکھ ڈالرزکی کمی ہوئی۔ سرکاری اعداد و شمارکے مطابق آٹھ جنوری تک سٹیٹ بینک کے پاس تیرہ ارب تینتالیس کروڑاٹھہترلاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب پینسٹھ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی برآمدی ادائیگیوں کے باعث دیکھی گئی ہے۔