محمد آصف ، محمدعامراورسلمان بٹ دوحہ میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں آئی سی سی ٹربیونل کے سامنے پیشی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تاہم انہوں نے ميڈيا سے بات چيت سے گريزکيا۔

دوحہ سے وطن واپسی پرلاہورکے علامہ اقبال انٹرنيشل ايئرپورٹ پرميڈيا نے محمدعامر، محمد آصف اورسلمان بٹ سے بات کرنے کی کوشش کی تو تينوں کھلاڑيوں نے بات کرنے سے انکارکرديا تاہم اس موقع پرمحمد عامرکے وکيل شاہد کريم کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں کو وقت نہیں ملا کہ وہ اپنا موقف بیان کرسکیں تاہم ٹربيونل کا رويہ اچھا تھا اورانہوں نے ہمارے دلائل غورسے سنے۔ انہوں نے بتایا کہ محمد عامرکواوول ٹيسٹ ميچ ميں سپاٹ فکسنگ سے بری کرديا گیا ہے تاہم ان پرلارڈزٹيسٹ ميں سپاٹ فکسنگ کا الزام برقرارہے۔ شاہد کریم نے امید ظاہر کی کہ پانچ فروری کو مثبت فیصلہ آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن