اسلام آباد ہائیکورٹ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور، دورکنی بنچ تشکیل ۔

Jan 13, 2012 | 13:30

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا کی ممکنہ برطرفی کو روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے میمو گیٹ سکینڈل کے حوالے سے بیانات سامنے آرہے ہیں،ان کو بنیاد بنا کر کسی بھی ایسی ممکنہ برطرفی کو روکنے کا حکم صادر کیاجائے۔ ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے دورکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو پیر سے اس درخواست کی سماعت کرے گا۔
مزیدخبریں