آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روزمیزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے ایک سو انچاس رنز بنالئے۔

Jan 13, 2012 | 21:41

سفیر یاؤ جنگ
آسٹریلیا کے شہرپرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلےروزکینگروز کھلاڑی میچ پر چھائے رہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تاہم بھارتی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھرآسٹریلیا کے باؤلرز کا سامنا کرنے میں ناکام نظرآئی، اورپوری بھارتی ٹیم ایک سو اکسٹھ رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے چوالیس جبکہ گوتم گھمبیر اورلکشمن نے اکتیس اکتیس رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ہِلفِن ہوس نے چار، سِڈل نے تین، سٹارک نے دو جبکہ ہیرس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا نے اپنی بیٹنگ کا آغاز دھواں دھار انداز میں کیا اورتئیس اوورز میں ایک سو انچاس رنز بناڈالے، جبکہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر انسٹھ گیندوں پر تیز ترین سنچری مکمل کرتے ہوئے ایک سو چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آؤٹ کھلاڑی ایڈ کووان نے چالیس رنزبنائے ہیں
مزیدخبریں