محکمہ موسمیات نے آئندہ دوروزمیں ملک کے بالائی علاقوں میں وقفےوقفے سے بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اورشمالی علاقوں میں ایک روزکے بعد دوبارہ برف باری کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ کشمیر، بالائی پنجاب اورخبیرپختون خواہ کے زیادہ ترعلاقوں میں آئندہ دوروزتک ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے تاہم ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں ملک خشک رہے گا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو اورکالام میں منفی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ملک کے دیگرحصوں کے درجہ حرارت یوں رہے، اسلام آباد منفی ایک، لاہوراورپشاورایک ڈگری سینٹی گریڈ، مری منفی چار، کراچی تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ گلگت میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن