میموکیس پر نظرثانی کی درخواست، چیف جسٹس نے 11 رکنی بینچ تشکیل دیدیا، سماعت 17 جنوری کو ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے سپریم کورٹ میں میمو سکینڈل کیس کے فیصلے کیخلاف حسین حقانی کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت 17 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے اور اس کی سماعت کیلئے 11 رکنی بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میمو کیس میں کمشن قائم کرنے اور درخواستوں کو قابل سماعت قرار دینے کیخلاف حسین حقانی نے اپنی وکیل عاصمہ جہانگیر کے ذریعے نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ عدالت نے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے کمشن قائم کیا جبکہ درخواستیں قابل سماعت ہی نہ تھیں۔

ای پیپر دی نیشن