لانگ مارچ کے شرکاءکو ہراساں نہ کیا جائے: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد

Jan 13, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاءکو ہراساں نہ کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ جواد عباسی کی عدالت میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے کارکنوں نے درخواست دائر کی تھی۔ پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ہراساں نہ کئے جانے کی یقین دہانی پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں