کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں نیٹ کیفے کے باہر نصب بم پھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ہفتہ کی رات گولی مار چوک کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹ کیفے کی دکان کے باہر بم نصب کر رکھا تھا جو دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 16 سالہ غلام نبی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نعش ورثاءکے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔