خورشید شاہ صاحب کہانیاں نہ سنائیں ایف سی ٹارگٹڈ آپریشن کرے: گورنر مگسی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کے ہزارہ عمائدین سے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ہزارہ عمائدین نے بلوچستان حکومت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ عمائدین نے صوبائی وزیر علی مدد جتک سے متعلق شکوے شکایتوں کا انبار لگا دیا۔ خورشید شاہ نے مذاکرات میں سیاسی مصلحتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔ یہ ہمارے گھر پر حملہ ہے، میرے پاس اختیارات نہیں، صرف فاتحہ خوانی کیلئے آیا ہوں۔ گورنر نے خورشید شاہ سے مکالمہ کرتے کہا کہ یہاں کہانیاں نہ سنائیں، پہلے بھی ایسا ہوا ہے۔ ایف سی آج رات سے ٹارگٹڈ آپریشن کرے۔ خورشید شاہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک دن کی مہلت مانگی جو مسترد کر دی گئی۔ خورشید شاہ نے گورنر سے کہا کہ آپ اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...