وزیراعلیٰ بلوچستان نے خود لشکر لے کر نہیں لڑنا‘ علاج کیلئے بیرون ملک گئے: ترجمان

کوئٹہ (بیورو رپورٹ/ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اور کوئٹہ دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں اور وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی منظر سے غائب ہیں۔ یہ معلوم نہ ہو سکا کہ وہ دبئی میں ہیں یا لندن میں ہیں۔ میڈیا پر خبریں آنے کے 3 روز بعد ان کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی گلے کے علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں اور وہ 7 جنوری کو وزیراعظم کی تحریری اجازت سے بیرون ملک گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان خود لشکر لے کر سماج دشمن عناصر سے نہیں لڑ سکتے۔ ان کا کام گائیڈ لائن دینا ہے۔ گورنر راج اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کی باتیں آئین کے منافی ہیں۔ متاثرین غصہ میں ہیں اسلئے صوبائی وزرا متاثرہ خاندانوں کے پاس نہیں گئے۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی بلوچستان کو سماج دشمن عناصر کے حوالے سے فری ہینڈ دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...