لاہور + گوجرانوالہ (اپنے نمائندے سے + نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) سانحہ کوئٹہ کے خلاف لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین نے دھرنا دیا اور کہا مطالبات کی منظوری تک دھرنے جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے مجلس وحدت مسلمین نے کوئٹہ سانحہ کے خلاف گورنر ہا¶س لاہور کے سامنے دھرنا دے دیا۔ دھرنے میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مجلس کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ کراچی میں نمائش چورنگی پر مجلس وحدت مسلمین نے دھرنا دے دیا جس میں بڑی تعداد میں لول شریک ہیں۔ اس موقع پر تبت سنٹر اور نمائش چورنگی تک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اپنے نمائندے سے کے مطابق گورنر ہا¶س کے باہر کوئٹہ میں دہشت گردی کے خلاف آئی ایس آئی اور اتحاد بین المسلمین کے رہنما¶ں کی طرف سے احتجاجی دھرنا رات گئے تک جاری ر ہا۔ مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والی بدترین دہشت گردی کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر ناہید خان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گورنر ہا¶س لاہور کے باہر دھرنا دینے والے ہزارہ برادری کے ارکان سے یکجہتی کے لئے دھرنے میں شرکت کی، عمران خان کے ہمراہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، لوگوں کو بسوں سے نکال کر قتل کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف ہزار کمیونٹی کے غم میں برابر کی شریک ہے، عمران خان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ آج ہزارہ کمیونٹی کے دھرنے میں شرکت کے لئے کوئٹہ جائیں گے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شیعہ علما کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف لاہور، اسلام آباد روڈ کو چار گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بلاک کر کے خواتین اور بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور سینہ کوبی کی۔ شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام سینکڑوں افراد نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ عزیز کراس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چار گھنٹے تک احتجاج کے باعث گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کوئٹہ میں ہزارہ قوم کی نسل کشی کے خلاف 72 گھنٹوں کے لئے گرلز کالج آئی جی آفس چوک پر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ پارٹی کے ایگزیکٹو، مرکزی و ضلعی کونسل کے ارکان ممبروں اور پارٹی ہمدردوں نے سینکڑوں کی تعداد میں جلوس کی شکل میں انہیں بھوک ہڑتال کے لئے قائم کئے گئے کیمپ میں پہنچایا جہاں دن بھر عوام کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے آتے رہے۔ اس دوران سینکڑوں ہزارہ خواتین، بچے اور بزرگ افراد بھی کیمپ میں اظہار یکجہتی کےلئے بیٹھے رہیں۔ دادو، سکھر، حیدرآباد، کندھ کوٹ، ملتان میں بھی کوئٹہ سانحہ پر مجلس وحدت المسمین نے دھرنا دیا۔ نامہ نگاروں کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، چنیوٹ، حیدرآباد، سکھر، نوشہرہ فیروز، دولت پور، خیرپور، رانی پور سمیت ملک بھر میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ سکردو میں سخت سردی اور برفباری کے باوجود لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا قاتلوں کی گرفتاری تک مظاہرے جاری رہیں گے۔
سانحہ کوئٹہ کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے ‘ لاہور میں گورنر ہاﺅس کا گھیراﺅ
Jan 13, 2013