کوہستان ویڈیو سکینڈل: تہرے قتل کیس کا چھٹا ملزم مانسہرہ سے گرفتار

کوہستان (نوائے وقت رپورٹ) کوہستان پولیس نے مبینہ ویڈیو سکینڈل تہرے قتل کیس کا چھٹا ملزم مانسہرہ سے گرفتار کرلیا‘ ڈی پی او کوہستان اکبر علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمس الدین ولد محمد بصیرجوکہ تین بھائیوں کے قتل میں براہ راست پولیس کو مطلوب تھا خفیہ اطلاع پر مانسہرہ کے حدود سے ہفتے کی علی الصبح گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف بھی پولیس کاروائیوں میں مصروف ہے۔ تین بھائیوں کے قتل میں ملوث اعانت جرم والے پانچوں ملزمان کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے اور وہ پابند سلاسل ہیں جبکہ آج اقدام قتل کا ملزم (302) ایک ملزم شمس الدین ولد محمد بصیر کو خفیہ اطلاع پر مانسہرہ کی حدود سے گرفتار کیاگیا ہے جبکہ باقی ماندہ چھ ملزمان مختصر ولد سکندر ، اول خان ولد موبین، جن تاثیر ولد حجم خان، طاوس ولد بلاء، بتول ولد سماعیل اور منشی ولد نعمان اقدام قتل میں پولیس کو مطلوب ہیں جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔ آئی جی اکبر علی کے مطابق تین بھائیوں کے قتل میں ملزموں کی تعداد 12 درج ہے۔ ملزمان نے تین جنوری کو صالح جیل قبیلے کے تین بھائیوں کو قتل کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...