لاہور (خصوصی رپورٹر) نگران حکومت کے قیام اور اسمبلیوں کی تحلیل کے لئے قائم کی گئی چار رکنی حکومتی کمیٹی سے مسلم لیگ ن کے مذاکرات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نہیں کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق آئین کے مطابق اس قسم کی مشاورت وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کرنی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اس کے برعکس کمیٹی کے ذریعے مسلم لیگ ن سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار علی خان کے مشورے سے اب مسلم لیگ کی طرف سے مذاکرات کی ذمہ داری اسحاق ڈار قائد حزب اختلاف سینٹ کو سونپی جا رہی ہے۔