لاہور (کامرس رپورٹر) انڈین سپر ہاکی لیگ میں شرکت کےلئے پاکستان کے آٹھ کھلاڑی بھارت پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں میں گول کیپر عمران بٹ، رضوان جونیئر، شفقت رسول، محمد توثیق، فرید احمد، محمد عرفان اور راشد محمود شامل ہیں۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی لیگ کھیلنے سے تجربہ حاصل ہو گا اور معاشی حالت بھی بہتر ہو گی۔ اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان میں بھی ایسی ہاکی لیگ ہونی چاہئے تاکہ تجربہ حاصل ہو سکے ۔
بھارتی ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 8 پاکستانی کھلاڑی پہنچ گئے
Jan 13, 2013