اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 6 میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا۔ آرٹیکل 6 میں ترمیم کی گئی ہے سپریم کورٹ اور کوئی ہائی کورٹ ماورائے آئین اقدام کی توثیق نہیں کر سکے گی۔ درخواست ذوالفقار بھٹی نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 6 کی ذیلی شق 12 سے آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم آئین میں عدلیہ کی آزادی کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
”عدالتیں غیر آئینی اقدام کی توثیق نہیں کر سکیں گی“آرٹیکل 6 شق 2 اے سے متصادم ہے، سپریم کورٹ میں درخواست
Jan 13, 2013