لاہور (آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کا ٹیلیفونک رابطہ‘ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ہونے والے مذاکرات اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ (ق) لیگ کے ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کی منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کو لانگ مارچ سے روکنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
صدر اور وزیراعظم سے نائب وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ‘ طاہر القادری سے مذاکرات پر مشاورت
Jan 13, 2013