اسلام آباد(آئی این پی) بلوچستان میں حالیہ واقعات کے باوجود صوبائی حکومت کی بے حسی کے بعد وفاق میں بلوچستان میں گورنر راج لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں انتہائی تشویشناک صورتحال ہونے کے باوجود صوبائی وزراءکے موبائل فون نمبر بند ہیں جبکہ وزیراعلیٰ بیرون ملک ہیں‘ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ کو بلوچستان کے حالات کے پیش نظر انہیں واپس بلانا پڑا ۔باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حالیہ تشویشناک واقعات کے بعد صوبائی حکومت کی غیر سنجیدگی واضح ہوگئی ہے ‘اتنے بڑے واقعات کے باوجود وزیراعلیٰ ملک سے باہر ہیں جبکہ صوبائی وزراءکا بھی کسی کو علم نہیں جس کے باعث وفاقی وزراءکو مداخلت کرتے ہوئے بلوچستان مذاکرات کیلئے جانا پڑا ۔
وفاق نے بلوچستان میں گورنر راج لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، آئی این پی کا دعویٰ
Jan 13, 2013