کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی بلوچستان نے صوبے میں پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی بلوچستان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا علم ہے؟ جس پر آئی جی نے جواب دیا کہ ہمیں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا علم نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کیا انٹیلی جنس ایجنسیز کے پاس دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس معلومات ہیں جس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس معلومات نہیں۔