نیویارک (نوائے وقت نیوز) اسے کہتے ہیں بھائی چارہ۔ دنیا بھر میں جڑواں بچے ایک جیسی صورت اورملتی جلتی عادات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں لیکن یہ دو ننھے ایسے جڑواں بچے ہیں جو ایک ساتھ ہنستے اور پھر ساتھ ہی ہنستے ہنستے رک جاتے ہیں۔ ایک دوسرے سے کافی فا صلے پر ہونے کے باعث یہ بچے ایک دوسرے کے چہرے کو دیکھ تو نہیں سکتے لیکن جب ان کے والد انھیں خوش کر نے کیلئے اپنے منہ سے عجیب قسم کی آوازیں نکالتے ہیں تو پہلے آگے بیٹھا بچہ ہنستا ہے تو پھرپشت والا بھی ہنسنا شروع کر دیتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر جس طرح ا ن کے قہقہے ایک ساتھ شروع ہو تے ہیں اسی طرح اچانک ایک ہی ساتھ تھم بھی جاتے ہیں۔
ایک ہی ساتھ ہنسنے اور ہنستے ہنستے رک جانے والے جڑواں بچے
Jan 13, 2013