چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس لاہور رجسٹری عمارت کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا


لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور دیگر ججز کے علاوہ انتظامی و دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اس بارے میں فاضل چیف جسٹس کو بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...