کراچی (نوائے وقت نیوز) ایک ہفتے کے دوران سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں 7.51 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق خشک دودھ کی قیمت میں سالانہ بنیاد پر 18.37 فیصد،کپڑے کی قیمت میں 49.30 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیاد پر سگریٹ کی قیمت میں 12.57 فیصد، پٹرول کی قیمت میں 13.38 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈیزل کی قیمت میں سالانہ بنیاد پر 11.58 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ایک ہفتہ کے دوران مہنگائی میں 7.51 فیصد سالانہ اضافہ ہوا: ادارہ شماریات
Jan 13, 2013