گجرات (نامہ نگار) ایرانی قونصل جنرل محمد حسین نبی اسدی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران گیس پائپ لائن کو معاہدہ کے مطابق 2014ءتک مکمل ہونا ہے ایرانی حکومت نے گیس پائپ لائن بچھانے کا انفراسٹرکچر کافی حد تک مکمل کر لیا اور سو کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانا باقی رہ گئی ایران نے پاکستان کوگیس پائپ لائن بچھانے کےلئے پانچ سو ملین کریڈٹ کی آفر بھی کی ہے ایران پاکستان کو گیس دیناچاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران میں گندم کی ایکسپورٹ پر مذاکرات جاری ہیں ایران پاکستان سے گندم خریدنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے بارڈ ر پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہونی چاہئے