کوئٹہ میں یکجہتی کونسل کےدھرنےسےخطاب کے دوران تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے بھی بلوچستان حکومت سے فوری مستعفی ہونے اورصوبےمیں گورنرراج کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔

Jan 13, 2013 | 17:18

سٹی رپورٹر

علمدار روڈ پر سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق شہداء کے لواحقین کے دھرنے سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نےکہا کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں انہیں صرف پیسے بنانے کا شوق ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت نااہل ہے فوری طورپرمستعفی ہواورصوبے میں گورنر راج نافذ کرکے فوج کو لوگوں کی حفاظت پرلگایا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کےایک ہزار لوگوں کو قتل کیا جا چکا ہے لیکن حکومت کو کچھ پتا نہیں، ہم یہاں اسوقت تک جدوجہد کرینگے جب تک انصاف نہیں مل جاتا۔

مزیدخبریں