کوئٹہ میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سےشیعہ تنظیموں کےنمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ نمائندہ وفد نے وزیراعظم سے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے، اس لئے اسکو فوری طور پر برطرف کرکے صوبے میں گورنرراج لگانے کا اعلان کیا جائے۔ جس پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نےوفد کو یقین دہانی کرائی کہ کوئٹہ میں گورنرراج یاصوبائی حکومت کی برطرفی کا فیصلہ گورنر بلوچستان اورصوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعدکیاجائے گا۔ بعد ازاں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے صوبائی کابینہ کے ارکان نے بھی ملاقات کی، صوبائی وزرا نے وزیر اعظم کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آئین کے برعکس کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ بلوچستان حکومت کو اسمبلی کے ارکان کی حمایت حاصل ہے اس لئے وہ آئینی اور قانونی طریقے سے ہٹ کر کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ تاہم کوئٹہ کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صوبائی کابینہ اور آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔