مکرمی!مہنگائی ایک ایساپولیٹکل سٹنٹ ہے جس کی بنیاد پر ۷۷ کی تحریک سے لے کر تاحال ووٹ لٹے جاتے ہیں لیکن مہنگائی تو ختم ہوتی نہیں البتہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار خود ختم ہوجاتے ہیں۔ لیکن جب میںبے ہنگم معاشرے میں عام آدمی کے لیت ولعل سے مزین لیل و نہار دیکھتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان دنیا کا نمبر 1امیر ترین ملک بن گیا ہے جب پورا پاکستان کمرشلائیز ہوگیا ہے پوش علاقے اور پسماندہ علاقے کا صرف نہ صرف ختم بلکہ پوش علاقے آگے نکل گئے ہیں عام آدمی کی قوت خرید انتی مضبوط و مستحکم ہے کہ وہ بازاروں کے بازار خرید لیتا ہے پہلی بات تو یہ کوئی شخص ایسی پہچان بہ حیثیت غریب کرانے کیلئے تیار نہیں۔(محمد ارشد)