امریکہ نے دیویانی کا معاملہ جان بوجھ کر پیدا کیا، بحران ٹالا جا سکتا تھا: سلمان خورشید

Jan 13, 2014

واشنگٹن (اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارتی سفارتکار کا معاملہ جان بوجھ کر پیدا کیا، اوباما انتظامیہ چاہتی تو اس بحران کو ٹالا جا سکتا تھا، دیویانی کھوبراگڑے کو حراست میں لینے سے قبل رسائی نہیں دی گئی، اب تعلقات میں بہتری کے لئے مزید کام کرنا ہو گا۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان اس واقعہ سے آنے والی تلخی اور مِنی کرائسس کو ٹالا جا سکتا تھا۔ امریکہ کو چاہئے تھا کہ وہ بھارتی سفارتکار کو زیرحراست لینے سے قبل بھارت کو اپنی سفارتکار تک رسائی فراہم کرتا۔

مزیدخبریں