انتخابات کے موقع پر امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائیگا: افغان حکومت

کابل (اے پی پی) افغانستان کی حکومت نے کہاہے کہ   ملک کے آئندہ صدارتی و بلدیاتی انتخابات کے موقع پر   امن ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق   وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک بیان  میں   کہا ہے کہ افغانستان کے آئندہ صدارتی انتخابات کے موقع پر  ماضی کے انتخابات کی بہ نسبت امن کی صورت حال بہتر رہے گی اور اس سلسلے میں تیاریوں کا عمل جاری ہے۔  ترجمان   نے مزید کہا کہ اپریل 2014کے انتخابات مکمل پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے کیلئے حکومت  کی جانب سے موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان  نے دھمکی دی ہے کہ وہ ملک میں صدارتی و بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دے گا۔اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں انتخابات  کا عمل کامیاب نہیں  رہے گا۔   

ای پیپر دی نیشن