اسلام آباد + لاہور (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی چلے گئے۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران سابق صدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور آئیں گے۔