اسلام آباد (ثناء نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بندرگاہیں و جہاز رانی کو آج خصوصی اجلاس میں اعلیٰ حکام کی جانب سے چینی کمپنی کو گوادر کی بندرگاہ کا انتظام سپرد کرنے کے معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی۔ کمیٹی نے اس بندرگاہ سے گزشتہ دو برسوں کے دوران حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔
سینٹ قائمہ کمیٹی کو آج گوادر پورٹ کا انتظام چینی کمپنی کے سپرد کرنے کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی
Jan 13, 2014