شکار پور (آئی این پی) بلوچستان سے گمشدہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے پیدل مارچ کرنے والے قافلے کے سربراہ ماما قدیر بلوچ نے کہا ہے ہم اپنے پیاروں کی بازیابی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ 18 ہزار بلوچوں کو بیدردی سے قتل کر کے لاشیں مسخ کی گئیں‘ لاشوں کا تحفہ دینے والے ہماری غیرت کو نوٹوں میں نیلام کرنا چاہتے ہیں‘ پیدل مارچ سے ہمارے حوصلے بلند ہو رہے ہیں‘ سندھی قوم نے بلوچوں کو گلے لگا لیا‘ سندھ کی دھرتی نے ہمیں جتنا پیار دیا اس سے ساری تکلیفیں دور ہو گئیں۔ گمشدہ بلوچوں کے پیاروں کے ورثا مرد و خواتین پر مشتمل قافلہ پیدل مارچ کرتے ہوئے شکارپور بائی پاس پر پہنچا۔
گمشدہ بلوچوں کی بازیابی کے مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے: ماما قدیر بلوچ
Jan 13, 2014