لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف‘ پیپلز پارٹی‘ (ق) لیگ اور اے این پی کا حکومتی نجکاری کے فیصلوں کیخلاف متحد ہونے کا فیصلہ‘ پارلیمنٹ میں نجکاری کے معاملے پر سخت موقف اپنانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق چاروں اپوزیشن جماعتوں نے یہ فیصلہ کیا ہے پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے متعلق حکومتی فیصلہ کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت مخالفت کی جائیگی۔ اس بات کا اظہار تینوں جماعتوں کے رہنمائوں شیریں مزاری، سنیٹر کامل علی آغا اور سنیٹر زاہد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔