لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات نے دہشت گردی کے واقعہ میں گلگت بلتستان فٹبال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ظفر اقبال رانا کی ہلاکت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کی انکوائری کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔