لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلہ کے دوسرے راونڈ کے تیسرے روز لاہور شالیمار اور ملتان ریجن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا میچ ڈرا کی جانب گامزن۔ لاہور شالیمار کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 332 رنز سات کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 372 کے سکور پر آوٹ ہو گئی۔ لاہور کی ٹیم کو ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 162 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی عمر صدیق 187 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جواب میں ملتان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 255 رنز بنا کر 93 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں عثمان لیاقت نے 69 جبکہ کاشف نوید 37 کے سکور کے ساتھ ناٹ آوٹ کریز پر موجود تھے۔
قائداعظم کرکٹ ٹرافی: لاہور شالیمار ملتان ریجن کے درمیان میچ ڈرا کی جانب گامزن
Jan 13, 2014