دبئی (آئی این پی)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر پرسنا جے وردھنے نے میچ میں 9کیچز لے کر کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا۔پرسنا جے وردھنے نے دبئی ٹیسٹ میں 9کیچز لئے۔ پہلی اننگزمیں 4اور دوسری میں 5کیچز لئے۔ پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے 2009ء کے گال ٹیسٹ میں 7 کیچز اور ایک سٹمپڈ سمیت8 شکارکرکے باہمی سیریز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
پرسنا نے کامران اکمل کاریکارڈ توڑ دیا
Jan 13, 2014