چھانگا مانگا پتنگ بازی فیسٹیول کے دوران لاہور میں روزانہ جشن بہاراں منانے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام ہر سال ہونے والے جشن بہاراںکی تقریبات اورلاہور شہر سے گزرنے والی نہر کی سجاوٹ کے مقابلوں کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر تعلیم ، کھیل ، سیاحت و امور نوجواناں رانا مشہود احمد خاں نے چھانگا مانگاپتنگ بازی فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں بتائی -رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب وفاقی وزارت ریلوے کے تعاون سے 21 فروری سے 5 مارچ تک چھانگا مانگا میں پتنگ بازی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے لاہور سے چھانگا مانگا جانے کے خواہشمند ’’لاہوریوں ‘‘ کونہ صرف میلے کے 15 دنوں کے دوران وہاں پہنچنے اور واپس آنے کی بہترین سفری سہولیات مہیا کرے گی بلکہ بیرونی ممالک سے اس دوران لاہور پہنچنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔ چھانگا مانگا پتنگ بازی فیسٹیول کے موقع پر ایسے انتظامات کئے جائیں کہ لاہورایک جاگتا ہوا شہر نظر آئے۔ اس دوران زندہ دلان لاہور ایک ہفتے کے لئے روزانہ ’’کارنیوال پریڈ‘‘ منعقد کریں گے  تا کہ پورے شہر کا ماحول خوشگوار ہو جائے اور سیاحوں کو یہاں رہنے والے عوام خوش باش نظر آئیں۔ اس طرح دنیا بھر میں پاکستان کا ایک سافٹ امیج سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...