نوجوانی میں گھر سے زیادہ باہر نہیں جاتی تھی:کیمرون ڈیاز

Jan 13, 2014

 لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا کہ نوجوانی میں داغ دھبوں اور چھائیوں کی وجہ سے وہ گھر سے زیادہ باہر نہیں جاتی تھیں۔ کیمرون  ڈیاز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ نوجوانی میں ان کے چہرے پر داغ دھبے چھائیاں موجود تھیں ۔ اس وجہ سے وہ زیادہ وقت گھر میں گزارتی تھیں حالانکہ ان کی سہلیاں انہیں کہتی تھیں کہ ان کے چہرے پر داغ دھبے چھائیاں نمایاں نہیں دکھائی دیتی لیکن انہیں معلوم ہے کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر ہر ایک  کی نظر جاتی ہے ۔ کیمرون نے کہا کہ ان کے جلد کے مسائل کی وجہ جنک فوڈ تھی اس سے گریز کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے جب جنک فوڈ کا استعمال ترک کیا تو ان کا چہرہ خود صاف ستھرا ہوگیا وہ اب تک چہرے کا بہت خیال کرتی ہیں اور ممکن حد تک جنک فوڈ سے اجتناب کرتی ہیں۔

مزیدخبریں