انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمشن کا ہنگو کے اعتزاز کیلئے بہادری کا عالمی ایوارڈ

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمشن کا ہنگو کے اعتزاز کیلئے بہادری کا عالمی ایوارڈ

ہنگو (آئی این پی) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمشن نے خودکش بمبار کو سکول میں داخل ہونے سے روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اعتزاز حسن کو بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمشن کے رکن ڈاکٹر شاہد محمد نے ہنگو میں اعتزاز حسن شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمشن کے اہلکاروں نے اعتزاز کے والد مجاہد علی سے بھی تعزیت کی اور انہیں انکے بیٹے کی شجاعت پر بہادری کے عالمی ایوارڈ سے نوازا۔ قبل ازیں اتوار کو انٹرنیشنل کمیونٹی کی جانب سے ایک وفد نے بھی ہنگو میں اعتزاز حسن کی قبر پر حاضری دی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ثناءنیوز کے مطابق اعتزاز حسن کی قبر پر گورنر کے پی کے کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
عالمی ایوارڈ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...