قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اہم اجلاس آج، انسداد دہشتگردی ترمیمی بل تحفظ پاکستان آرڈیننس پر غور ہو گا

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اہم اجلاس آج، انسداد دہشتگردی ترمیمی بل تحفظ پاکستان آرڈیننس پر غور ہو گا

اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس آج (پیرکو) ہو گا۔ انسداد دہشت گردی کیلئے قانون سازی پر کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کے اداروں کے اختیارات میں اضافے سے متعلق انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور تحفظ پاکستان آرڈیننس 2013ء پر غور ہو گا۔ اراکین کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء میں مزید ترامیم اور پاکستان کے خلاف جنگ کرنے سے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے افعال کے امتناع کیلئے احکام وضع کرنے کے نئے قانون تحفظ پاکستان کی مکمل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔
قائمہ کمیٹی / اجلاس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...