رواں سال نومبر سے گیس درآمد کرنے کا منصوبہ شروع کرینگے: شاہد خاقان عباسی

رواں سال نومبر سے گیس درآمد کرنے کا منصوبہ شروع کرینگے: شاہد خاقان عباسی

لاہور (آئی این پی) وفاقی و زیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہمسلم لیگ ن کی حکومت مدت پوری کریگی تو ملک میں نہ صرف گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا بلکہ ملک میں اضافی گیس ہو گی۔ رواں سال نومبر سے گیس امپورٹ کرنے کا منصوبہ شروع کرینگے۔ ایل این جی منصوبے کے ذریعے ملک میں گیس امپورٹ کی جائے گی۔ایک انٹرویو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی قیمت خرید زیادہ جبکہ فروخت کم ہے اور دس سال سے ملک میں گیس امپورٹ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں لیکن ہم رواں سال نومبر میں گیس امپورٹ کرنے کا منصوبہ شروع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت گیس پٹرولیم سیکٹر کو سالانہ 18ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین متاثر نہیں ہونگے کیونکہ موجودہ حکومت کی ترجیح گھریلو صارفین ہیں اس لئے ہم نے سی این جی سٹیشن کو گیس بند کی ہے۔
شاہد خاقان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...