نادراکا انتخابی دھاندلی میں انگوٹھوں کے نشانات سے ووٹوں کی تصدیق کا عمل جاری نہ رکھنے کا فیصلہ

نادراکا انتخابی دھاندلی میں انگوٹھوں کے نشانات سے ووٹوں کی تصدیق کا عمل جاری نہ رکھنے کا فیصلہ

لاہور (آئی اےن پی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انتخابی دھاندلی میں انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کا عمل جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہر ٹیکنیکل سٹاف اور آلات کی کمی کے باعث انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی فوری تصدیق ممکن نہیں۔ اس کے لئے زیادہ وقت اور فنڈز درکار ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ سے فنڈز اور مزید تقرر کی اجازت مانگی جائے گی جو نادرا کو نہیں دی جائے گی اس طرح یہ عمل کئی ماہ تک روکا جا سکتا ہے۔
نادرا/ فیصلہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...