لندن (نیٹ نیوز) ہیرو، بہادر، دلیر، شیر، شان سے جیا، شان سے مرا، ایک ہاتھ میں سگریٹ، دوسرے میں پستول۔ بیوی بھی دلیر، باپ اِنتہائی صدمے کی حالت میں بھی پ±روقار، شہید ہونے والا چوہدری اسلم صحافیوں کا بھی یار اِس لیے ہر طرح کی فوٹیج موجود، دلوں کو گرما دینے والے ڈائیلاگ۔ کسی وردی والے کی موت پر اِتنی داد و تحسین نہیں ہوئی جتنی چوہدری اسلم کے لئے ہوئی۔ بی بی سی کے مطابق یہ علیحدہ بات ہے کہ چوہدری اسلم کو کسی نے وردی میں نہیں دیکھا یا کم از کم کسی کے پاس سے وردی والا فوٹو نہیں نکلا۔ خوف سے یا احترام سے اسلم کو چوہدری اسلم کہنے والوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس شہر میں ا±س سے بڑے اصلی اور وڈے چوہدری موجود ہیں۔ دو سال پہلے چوہدری اسلم بھی اِن بڑے چوہدریوں کے درمیان ڈیفنس کے علاقے میں رہتا تھا۔ ایک صبح ا±س کے گھر پر ایسا دھماکہ ہوا جو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر کے بھی ڈیفنس کے علاقے میں نہیں ہوا۔ محافظ مارے گئے، پاس سے گزرتے ہوئے راہ گیر لقمہ اجل بنے لیکن چوہدری اسلم اور ان کا خاندان محفوظ رہے۔ کیا اس ہیبت ناک حملے کے بعد ڈیفنس کے محلے دار پ±رسہ دینے پہنچے؟ کیا اس علاقے کے بڑے چوہدری اور شرفا اکٹھے ہوکر اس کے گھر گئے اور کہا کہ تم ہمارے محافظ ہو ہم سب تمہارے ساتھ ہیں ہم مل کر یہ گھر دوبارہ تعمیر کریں گے۔ نہیں! سب ہمسایوں کا ایک ہی مطالبہ تھا اس شخص کو اس محلے سے باہر نکالو۔ اِتنا خطرناک آدمی شرفا کے محلے میں کیسے رہ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری اسلم کے تباہ ہونے والے گھر کے قریب کراچی کے چند مہنگے ترین سکول واقع ہیں جہاں ہمارے بڑے چوہدریوں کے بچے اعلیٰ اور نفیس تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ دھماکہ سکول کھلنے سے آدھ گھنٹہ پہلے ہوا۔ بعض کلاس روموں کے فرش کھڑکیوں اور دروازوں کے ٹوٹے ہوئے شیشوں سے بھرے ہوئے تھے۔ امکان غالب ہے کہ اگر یہ دھماکہ آدھ گھنٹے بعد ہوتا تو ڈیفنس میں اتنے ننھے شہید ہوتے کہ سوچ کر ہی والدین کا دل ڈوب جاتا ہے کیونکہ ہمارے اصل چوہدریوں نے دہشت گردی اپنے ڈرائنگ روم میں صرف ٹی وی پر دیکھی ہے ا±نہوں نے جب یہ دیکھا کہ 250 کلوگرام بارود ان کے ہمسائے کے گھر کے ساتھ کیا کرتا ہے تو سب یک زبان ہو کر بولے نکالو اس کو یہاں سے۔ سکول کے مالکوں اور محلے داروں کا ایک ہی مطالبہ تھا اتنے خطرناک آدمی کو ہمارے درمیان نہیں ہونا چاہیے۔ کچھ نے علاقے کے گرد گیٹ لگانے کی بات کی کچھ اپنی بِپتا لے کر عدالت پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری اسلم جیسے ہیرو ا±سی معاشرے کو درکار ہوتے ہیں جہاں بڑے چوہدری دن کی روشنی میں کہتے ہیں طالبان کا کوئی وجود ہی نہیں پھر رات کو کہتے ہیں پکڑو سالوں کو، مارو اِنہیں۔ بس ہم تک اِن کی چیخیں نہ پہنچیں۔ چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد البتہ یہ انکشاف ہوا کہ بڑے چوہدری اور چھوٹے چوہدری کی خواہش اصل میں ایک ہی ہوتی ہے۔ ڈیفنس کے بڑے چوہدریوں نے چوہدری اسلم سے اِس لیے جان چھڑائی تا کہ ان کے بچے اپنی مہنگی اور نفیس تعلیم پ±رسکون ماحول میں حاصل کر سکیں۔ اپنے آخری سفر پر نکلنے سے چند منٹ پہلے تک چوہدری اسلم بھی یہ سوچ رہا تھا کہ اپنے بچوں کو ٹیوشن پر چھوڑ آئے۔
چودھری اسلم/ ڈیفنس